کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری

Jan 23, 2020

سیری(آن لائن)بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا ‘کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی‘ پاک فوج کی منہ تو ڑجوابی کارووائی‘ دشمن کی گنوں کے منہ بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر ، ججوٹ بہادر ، جگالپال پر گزشتہ رات بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان نہ اطلا ع موصول نہیں ہوئی۔ ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی بزدل فوج کی گنوں کے منہ بند کرا دیئے ۔

مزیدخبریں