صدر ٹرمپ فروری میں پاکستان نہیں آئیں گے: ڈاکٹر معید

ڈیووس(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کھل کر بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم سے صدر ٹرمپ کی ملاقات مفید رہی۔ ملاقات میں ایف اے ٹی ایف، تجارت سے متعلق بات چیت کی گئی۔ صدر ٹرمپ فروری میں پاکستان نہیں آئیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھوڑے وقت کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دورہ بھارت کے بعد واپس امریکہ جا کر پاکستان آئوں گا۔ افغان عمل پر جلد مذاکرات شروع ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...