واشنگٹن (بی بی سی ) امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص چیز ہے جس میں آپ ایک روحانی عمل کے ذریعے، خدا کے کلام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فنکارانہ خیالات کو پیش کر سکتے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اپنی تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز کو کسی طریقے سے بھی استعمال کر لینا ایک نعمت ہے۔ ’یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آ رہی ہے۔‘ جینیفر گراؤٹ نے 2013ء میں معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عربی زبان نہ جانتے ہوئے بھی عربی میں ایک گانا گایا جس کے بعد وہ عرب دنیا میں انتہائی مقبول ہوئی تھیں۔ اسی سال انہوں نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔ ان کا تعلق امریکہ سے ہے مگر انہوں چار سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں رہائش بھی رکھی۔ جینیفر گراؤٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔
میں نے اسلام نہیں، اسلام نے مجھے چن لیا: امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ
Jan 23, 2020