وفاقی حکومت سندھ میں شکست کا بدلہ چکانے سے گریز کرے، پلوشہ خان

Jan 23, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ کوئی مفتوح کیا علاقہ نہیں ہے کہ وفاق آئی جی پولیس کے ذریعے صوبے کو کنٹرول کرے۔ وفاقی حکومت سندھ میں شکست کا بدلہ چکانے سے گریز کرے۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ سید مراد علی شاہ سندھ کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں انہیں عوام کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔ آئی جی پولیس کی تعیناتی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پولیس افسروں کے ذریعے وزراء کے خلاف مہم جوئی کے پیچھے وفاقی حکومت کا ہاتھ ہے جو قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں