لاہور (نمائندہ خصوصی) تھانہ چوہنگ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، شوہر نے دوسری بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق 65 سالہ نواز نے اپنی 55 سالہ بیوی مریم کو سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کیا۔ ملزم قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ چوہنگ پولیس نے قتل کی واردات پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مریم ملزم نواز محمد کی دوسری بیوی تھی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔
چوہنگ: 65 سالہ شخص نے ہتھوڑے کے وار سے دوسری بیوی کو مار ڈالا
Jan 23, 2020