وفاقی،صوبائی اورلوکل گورنمنٹ نااہل،لوگ لائنیں لگا کر آٹا خرید رہے ہیں: مصطفی کمال

کراچی(صباح نیوز) پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی،صوبائی اور لوکل گورنمنٹ نااہل ہیں، لوگ لائنیں لگا کر آٹا خرید رہے ہیں ،سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے،نفرت کی سیاست ختم، سندھ میں لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کن لوگوں کے ہاتھوں میں پاکستان ہے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ کا برا حال ہے کوئی کام بغیر پیسے کے نہیں ہوتا ،صرف بلیم گیم جاری ہے ، ایک وفاقی وزیر کراچی صاف کرنے نکلے تھے، صرف ٹوئٹرپرصفائی کی اور چلتے بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ وہ سندھ کے بلدیات کے قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کے پی اور پنجاب نے بلدیاتی نظام بنایا تو کیا سندھ سے مشاورت کی؟ وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے، اگرسندھ حکومت اس آئی جی کی تبدیلی چاہتی ہے تو تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور کے پرانے ڈیزائن پر کام نہ کرکے کئی برس ضائع کئے گئے ہیں، معلوم ہوا ہے کے فور پرانے ڈیزائن پر بنایا جائے گا، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے پرانے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ وزیراعلی اور بلاول نے پانی کی چار موٹروں کا افتتاح کیا ہے، کس جمہوریت میں وزیر اعلی پانی اور سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح کرتا ہے؟ وزیراعلیٰ اوربلاول نے شکوہ کیا ہے کہ وفاق تعاون نہیں کر رہا، تمام مسائل کی وجہ وفاق کو قرار دینا بھی سراسر غلط ہے، کراچی کی شہری حکومت کرپشن میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست ختم، سندھ میں لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں، لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ لاڑکانہ جا کر کیسے کامیابی حاصل کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا آخری وقت ہے، اس کے بات ان کی باری نہیں آئے گی، ایم کیو ایم جاتے وقت لوٹ کھسوٹ چاہتی ہے، انہوں نے مہاجروں کو بہت نقصان پہنچا یا، ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایم کیو ایم کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ایم کیو ایم دوبارہ مہاجر کارڈ استعمال کرے گی اور صوبہ کا نعرہ لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سندھ کیساتھ مخلص نہیں، ایم کیو ایم وہ چوکیدار ہے جو چوروں کیساتھ مل کر چوری کرتی ہے، ایم کیوایم جس دن حکومت سے چلے گئے رابطہ کمیٹی سمیت تمام کونسلر جیلوں میں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...