لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، چین اور خاص طور پر وہان (صوبہ۔ ہوبائی) میں کوروناوائرس کے پھیلنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔ اس مہلک وائرس کی بدولت مرنے والوں کی تعداد 6ہوگئی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300تک پہنچ چکی ہے ۔چائنا میں صحت کے حکام نے پہلے کہا تھا کہ اس بات کی کوئی واضح شہادت نہیں ملی کہ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتا ہے اور اس وائرس کی منتقلی کا ذریعہ جانوروں کو قرار دیا تھا۔ لیکن اب چائنا کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی تصدیق کے بعد اس بیماری کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خوف بڑھ گیا ہے کہ یہ وائرس لوگوں میں ایک دوسرے سے بھی پھیلتا ہے ۔
چین میں کورونا وائرس پھیلنا تشویشناک ہے:میڈیکل ایسوسی ایشن
Jan 23, 2020