معروف بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگئے ، کہتے ہیں پاکستانیوں نے ان کا دل جیت لیا ہے۔بھارت سے لاہور آنے والے معروف بھارتی گلوکار اداکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلے گئے ۔ وہ تین روز لاہور میں رہے اور اسی دوران انہوں نے ننکانہ صاحب اور حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں بے پناہ پیار ملا اور پاکستانیوں نے ان کا دل جیت لیا ہے۔ گپی گریوال کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انہیں یہاں جتنا پیار ملا سوچا بھی نہیں تھا۔