'مکہ معظمہ کی 'تہذیب وثقافت' تاریخ کے آئینے میں' فورم میں زیربحث

سعودی عرب کی جامعہ ام القریٰ اور سعودی عرب آرگنائزیشن برائے تاریخ کے زیراہتمام 19 ویں سائنٹیفک فورم کا مکہ معظمہ میں آغاز ہوگیا ہے ۔ مکہ معظمہ کی تاریخ اور تہذیب وثقافت تاریخ کے آئینے میں کے عنوان سے شروع ہونے والے اس فورم میں 39 سائنسی مقالات پر بحث کی جائے گی۔العابدیہ میں شاہ عبدالعزیز سینٹر کے مرکزی ہال میں منعقدہ فورم میں 300 سے زاید دانشور اور ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق دو روزہ فورم کے پہلے روز 18 سائنسی مقالات پر بحث کی گئی۔ ان میں آٹھویں صدی ھجری میں اندلس کے اہل علم کی مکہ معظمہ کے سفر کے دوران ہونے والی سائنسی اورعلمی کاوشوں اور حج علم الدین القاسم محمد البرزالی پر ہونے والے تحقیقی کام کو زیربحث لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن