ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے ایک کم سن بچّے کو سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے کہا کہ اس فرد کی عمر18 سال سے کم ہے۔پولیس نے اس کو 24 گھنٹے میں شناخت کر لیا۔رحیمی نے دعویٰ کیاکہ اس بچّے نے تفتیش کے دوران میں آن لائن پروپیگنڈا سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ۔اس نے اپنے فعل پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔اس کے بعد اس کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے 11 جنوری کو تہران کے نواح میں آٹھ جنوری کو یوکرین کے مسافر طیارے کو میزائل سے مارگرانے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ان میں اسکولوں اور جامعات کے طلبہ پیش پیش رہے تھے۔
تہران پولیس کی پُھرتی :قاسم سلیمانی کا پوسٹرپھاڑنے کےالزام میں کم سن بچّہ گرفتار
Jan 23, 2020 | 11:27