کرا چی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے لیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھونپڑیوںمیں آتشزدگی پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آگ پرقابو پانے کیلئے کے ایم سی سمیت تمام اداروںکو فوری طورپر کہا کہ اپناہرممکن کردار اداکریںاور متاثرین کو فی الفور متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ معصوم بچے اور دیگر متاثرین کو اس سردی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ اپنی تمام تر توانائی متاثرین کی مددکیلئے استعمال کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومت آگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریںتاکہ جلد سے جلد اس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے لیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھونپڑیوںمیں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے کیمپ قائم کردیا گیا اور متاثرین کے لئے ،گرم کپڑوں ،کمبل ،غزائی اجناس ،ریلیف میڈیکل کیمپ