اداکارہ رحمت اجمل نے کہا کہ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کاحصہ ہونے پر انہیں کوئی فخر نہیں ہے۔ ڈرامے میں عائشہ نامی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ بطور اداکارہ ان پر معاشرتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شائقین کو کیا پیغام دینے جارہی ہیں اور وہ اس ذمہ داری کو بہت سنجیدگی اور وقار کے ساتھ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے کچھ مہینوں سے بہت سے فکرمند ، نفرت انگیز اور الجھے ہوئے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن کا وہ انفرادی طور پر جواب دینا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے نقطہ نظر سے لوگوں کی تنقید کا جائزہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے انٹرویو کے بعد اور اس ڈرامے کے مکمل ہونے کے بعد کئی چیزوں کو جان لیا تھا اور وہ ان تصورات اور نظریات کی قطعی تائید نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کہانی کی بارے میں مکمل طور پر نہیں جانتی تھیں اور انہیں اس ڈرامے کا حصہ ہونے پر فخر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ےہ ماڈلنگ کے بعد بطور اداکارہ ان کا پہلا پراجیکٹ تھا اور وہ ابھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔