سيہون پولیس نے خاتون کے ساتھ مبينہ زيادتی کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جج کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔
عدالتی چیمبر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ جج کیخلاف ايک ہفتے بعد درج ہوگیا ہے۔ مقدمےمیں زیادتی اور پبلک آفس کےغیرقانونی استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے بیان لینے کے بہانےاسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انکوائری کرکے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو رپورٹ ارسال کی اور سول جج امتیازبھٹو کو معطل کردیا۔
گزشتہ روز پولیس نے لاڑکانہ کے دارالامان میں خاتون کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس کے بعد جج کے خلاف قانونی کارروائی میں یہ پیش رفت ہوئی ہے۔