امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ والدہ چھاتی کے سرطان کے بعد دماغ میں رسولی کی بھی مریضہ ہو گئیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ان کی والدہ پہلے چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں اور اب ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں رسولی کی بھی نشاندہی کیہے، والدہ کی بیماری بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی زندگی میںاس کے والدین بہت اہمیت رکھتے ہیں، لیکن ان کی والدہ ان کی صرف والدہ نہیں بلکہ بہترین دوست اور ان کی زندگی کا کل سرمایہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہر کام کرنے سے پہلے اپنی والدہ سے اس بارے ضرور بات کرتی ہیں، انہوںنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
ٹیلر سوئفٹ کی والدہ چھاتی کے سرطان کے ساتھ ساتھ برین ٹیومر میں بھی مبتلا
Jan 23, 2020 | 12:49