بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سےمستفید 8 لاکھ افراد کا وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سےجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

Jan 23, 2020 | 12:58

ویب ڈیسک

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی سے امداد وصول کرنیوالے 8 لاکھ افراد کا وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت گزشتہ سال رجسٹرڈ افراد کے علاج کیلئے 7 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ وزارت صحت نے جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی تصدیق کے بعد جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرانیوالے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کا ڈیٹا لے کر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہولت کارڈ فراہم کیے تھے۔

مزیدخبریں