کینیڈین عدالت کا واکس ویگن کودھوئیں کے اخراج پر 196.5 ملین ڈالر جرمانے کا حکم

 کینیڈا کی عدالت نے جرمن موٹرساز کمپنی واکس ویگن کو اس کی گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کی شکایات پر 196.5 ملین (19 کروڑ 65 لاکھ) کینیڈین ڈالر (150 ملین یوایس ڈالر) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین عدالت کے جج اینزو روڈنیلی نے وولکس ویگن کو اس کی گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کی متعدد شکایات درست ثابت ہونے پر 196.5 ملین کینیڈین ڈالر جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے بتایا کہ وولکس ویگن پر عائد یہ جرمانہ 2016 ءمیں کینیڈا بھجوائی گئی 1 لاکھ 30 ہزار کے قریب کاروں کے کینیڈین معیار کے مطابق نہ ہونے پر عائد ہونے والے 2.4 ارب کینیڈین ڈالر کے جرمانے سے علاوہ ہوگا۔کمپنی کو یہ جرمانہ 30 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن