آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام نے تیسرے فریق کی ثالثی سمیت تنازعہ کشمیر کے حل کے پرامن طریقوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ کے ڈیووس میں دیئے گئے اس حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کر سکتا ہے۔آزادجموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ کسی بھی تیسرے فریق کا ثالثی کا عمل جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی موجودہ قراردادوں اور تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے۔مسعود خان نے کہا کہ کشمیربدستور متنازع ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کرینگے۔