لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مینز ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ2021 اور ویمنز ڈھونگائی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی 2021 ء ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے دنیا بھر میں کروناکی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ میں شریک ٹیموں اور ایف آئی ایچ کیساتھ مشاورت کے بعد مینز و ویمنز ایشیئن ٹرافی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گیمزمنعقد کرانے کیلئے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
مینز ‘ویمنزایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ملتوی کرنے کا اعلان
Jan 23, 2021