کوئی پلان بی نہیں، اولمپکس اسی سال  ٹوکیو میں ہونگے: تھامس بیخ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے کوئی پلان بی نہیں اور اس سال ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔اس وقت اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 جولائی کو ٹوکیو میں اولمپکس منعقد نہیں ہو پائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی پلان بی نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔ٹوکیو کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا ہے جس کی بدولت وائرس قابو میں آئے یا نہیں اور ویکسین کے بغیر ہی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ٹوکیو گیمز کے چیف ایگزیکٹو توشیرو میوٹو  نے کہا  کہ کرونا ویکسین کی وجہ سے گیمز کا انعقاد جولائی میں ہی ہوگا۔ کوئی شک نہیں کہ ویکیسن سے تمام مسائل حل نہیںہوئے ہیں ۔ویکیسن کیلئے پر امید ہیں مگر اس وقت مکمل طور پر ویکسین پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ۔ٍ

ای پیپر دی نیشن