جماعۃ الدعوۃ  رہنماؤں عبدالرحمن مکی‘ ظفر اقبال‘ یحییٰ مجاہد کو 6، 6  ماہ قید

Jan 23, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ میں چھ، چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 32/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا تھا۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔

مزیدخبریں