حافظ آباد:نشئی خاوند نے بیوی کو مار ڈالا 

Jan 23, 2021

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں خنجر میں نشئی خاوند نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا اور خود فرار ہوگیا، سلمیٰ بی بی زوجہ تنویر جو کہ تین بچوںکی ماں تھی اسکا خاوند تنویر نشے کا عادی تھا جس پر بیوی سلمیٰ اسے اکثر نشہ کرنے سے منع کرتی رہتی تھی ، گزشتہ رات سلمیٰ جب سو رہی تھی تو تنویر نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اسے جان سے مار دیا اور خود فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں