کراچی‘ اسلام آباد (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی) ترجمان بلاول ہاؤس نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کرنے کی خبر کی تردیدکی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں 300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ مہمانوں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان بلاول ہاؤس سے منسوب افواہوں پر مبنی بیان بغیر تصدیق کے نشر کیا گیا۔ میڈیا سے التماس ہے کہ براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔