سونا 600 روپے فی تولہ سستا‘ ڈالر 20 پیسے مہنگا

کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت600روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار800روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کمی ہوئی۔10 گرام سونے کی قیمت514 روپے کی کمی سے 96 ہزار 708 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر160.90روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے مستحکم رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...