شمالی افریقہ  ممالک کیساتھ ثقافتی روا بط مضبوط بنانے کی ضرورت،مشتاق علی شاہ

 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان کو شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی روا بط مضبوط تر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ تا حال یہ دونوں اطراف اپنے مابین پہلے سے موجود تاریخی تعلقات سے بھرپور فائدہ اٹھانے سا قاصِر رہے ہیں۔ اس ضرورت کا اعادہ شمالی افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے عنوان سے ہونے والے ایک سیمینار میں کیا گیا جس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ، اسلام آباد نے کیا تھا۔ اس اجلاس سے کلیدی خطاب مصر میں پاکستان کے سابق سفیرمشتاق علی شاہ نے کیا اور اس کی صدارت ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمن نے کی ، جبکہ دیگر شرکا میں ایمبیسیڈر(ریٹائرڈ)تجمل الطاف، بریگیڈئیر(ر)تغرل یامین، ایسو سی ایٹ ڈین، سی آئی پی ایس نسٹ اور آئی پی ایس کے نان۔ریزیڈنٹ فیلو، جی ایم آئی پی ایس نوفِل شاہ رخ، اور آء پی ایس کی ریسرچ آفیسر اور ادارے کے 'انڈر اسٹینڈنگ افریقہ'پراجیکٹ کی فوکل پرسن کلثوم بلال شامل تھے۔ پاکستان اور مصر کے مابین موجود تاریخی روابط پر روشنی ڈالتے ہوئے ایمبیسیٹد مشتاق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے جب 1931میں مصر کا دورہ کیا تھا تو وہاں کے فرماں روا کِنگ فاروق ان کی افکار اور شاعری سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں شعبہِ اردو کا آغاز کرنے حکم جاری کیا تاکہ وہاں بھی علامہ کے پیغام کو سمجھا جا سکے۔ علاوہ ازیں بعد میں مصر کی جامعہ الاذہر کے علاوہ چھے دیگر یونیورسٹیوں میں بھی شعبہِ اردو قائم کیے گئے۔ اس کے علاوہ قائدِ اعظم نے بھی 1946میں مصر کا دورہ کیا اور وہاں کے بادشاہ کے علاوہ اخوان المسلمین کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن