ن لیگ نے مال  بنانے کے چکر  میں اضافی بجلی منصوبوں کے  کنٹریکٹ کر ڈالے، شہباز گل

Jan 23, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے اپنا مال بنانے کے چکر میں22,000 میگاواٹ کے اضافی بجلی بنانے کے منصوبوں کے کنٹریکٹ کر ڈالے،خود تو پیسہ بنا گئے لیکن عوام کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی کے چکر میں پھنسا دیا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی جی ڈی پی ہر سال 7فیصد بڑھتی ہوتی تب بھی زیادہ سے زیادہ پاکستان کو 10,000میگاواٹ کے منصوبے درکار تھے۔۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ہم تقریبا 13ہزار میگا واٹ استعمال کرتے ہیں اور 26ہزار میگاواٹ کے بغیر استعمال پیسے دیتے ہیں۔گرمیوں میں تقریبا 25 ہزار استعمال کرتے ہیں اور 11ہزار کے بغیر استعمال پیسے دیتے ہیں،حکومت کے پاس صرف دو آپشن ہیں، یہ گھاٹا بجلی مہنگی کر کے یا بیرونی قرضے لے کر ادا کریں۔

مزیدخبریں