آڈیٹر جنرل ادارے میں خرابیوں کو دور کرنے کیلئے روڈمیپ تیار کریں،صدر مملکت

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ادارے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کیلئے ایک ماہ میں روڈمیپ تیار کریں۔ صدر نے یہ ہدایت آڈیٹر جنرل کو گذشتہ روز دی۔ آڈیٹر جنرل نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ معمولی مسائل میں الجھنے کی بجائے ادارے میں موجود شدید بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جائے۔ آڈیٹر جنرل نے صدر کو ادارے کی کارکردگی اور اس کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ صدر نے آڈیٹر جنرل سے کہا کہ ادارے میں موجود کمزریوں کی نشاندہی کی جائے اور قابل عمل حل تجویز کیا جائے۔ آڈٹ کے نظام کو آٹومیشن پر لانے کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ تا کہ ادارے میں شفافیت آ سکے۔ صدر نے آڈیٹر جنرل سے کہا کہ وہ ادارے میں ان کمزوریوں کی نشاندہی کریں جس سے اس ادارے کی ساکھ اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اور ادارے میں موجود ان کمزوریوں کا حل بھی پیش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...