آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج  کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد(نا مہ نگار)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی  آمد 15500کیوسک اور اخرج 15500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد8000 کیوسک اور اخراج 8000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10400 کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد2100کیوسک اور اخراج 2100کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1172.40 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.785 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج ر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078  ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن