کشمیر پاکستان کی شہہ رگ، دنیا کشمیری عوام کے قتل عام کا نوٹس لے، اسد قیصر 

Jan 23, 2021

 اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ،ملاقات میں چیئر مین پارلیمانی برائے کشمیر شہریار آفریدی بھی موجودتھے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے،بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے، اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے ، اسد قیصرپاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور  اقدامات اٹھے گئے ہیں، قائمہ کمیٹیاں برائے انسانی حقوق، خارجہ امور اور کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہدایات کی گئیں ہیں، آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی،کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ  کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے، صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، موجودہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ، سردار مسعود نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں،مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر  عالمی پارلیمانوں نے  بھرپور  انداز میں آواز اٹھائی ہے،صدر آزاد کشمیرنے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر اجاگر پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خراج تحسین  پیش کیا۔

مزیدخبریں