نئی امریکی انتظامیہ کا بھارتی دہشتگردی کو نظرانداز کرنا تشویشناک ہے:شجاع الدین شیخ

Jan 23, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کا بھارت کی دہشت گردی اور جعلسازی کو نظرانداز کرنا تشویش ناک ہے۔ حال ہی میں بھارت کے ایک میڈیا اینکر نے خود اعتراف کیاہے کہ پلوامہ ایک فالس فلیگ تھا۔ اِس سے پہلے برسلز کا ایک ادارہ بھارت کی میڈیا پر اور بین الاقوامی اداروں میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کو بے نقاب کر چکا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت کا کشمیر میں مسلمانوں پر ریاستی ظلم و ستم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

مزیدخبریں