پاک فوج نے قربانیاں دے کرملک کو مضبوط بنایا:عبدالخبیرآزاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی سید عبد الخبیر آزاد نے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گرد ی کے خلاف مثالی قربانیاں دے کر ملک کو مضبوط بنایا، افواج پاکستان کا دنیا کی بہترین فوجوں میں شمار ہونا ملک اور قوم کیلئے باعث فخر ہے ، پاکستان کی دشمن طاقتیں ناکام ہوں گی اور پاکستان مضبوط ہوگا۔ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے علماء قوم میں اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنائیں، علماء کا بھر پور تعاون پاک فوج کے ساتھ ہے، علماء نے ہمیشہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور یہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے تاکہ قوم اور ملک خوشحالی اور ترقی کا سفر طے کرتے رہیں، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی علماء  و مشائخ سے ملاقات ان کے جذبہ اسلام کی ترجمانی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ ملک اس وقت جن چیلنجز سے گذر رہا ہے علماء و مشائخ کے مثبت کردار کی بہت ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن