امیتابھ بچن خطرناک بیماری کا شکار: دوست رنجیت نے پروگرام میں انکشاف کردیا

Jan 23, 2021

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے خطرناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امیتابھ بچن حال ہی میں کرونا کا شکار ہوئے تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہیں۔ میگا سٹار کی بیماری کے حوالے سے ان کے دوست و اداکار رنجیت نے پروگرام اہم انکشاف کیا ہے۔ بھارتی کامیڈی شو’ دی کپل شرما شو‘ کا ایک پرومو جاری کیا گیاجس پر شو کی میزبان ارچنا لقمہ دیتی ہیں کہ امیتابھ بچن بھی وقت پر پہنچتے ہیں تو اس پر ولن رنجیت کہتے ہیں امیت جی کو انسومنیا یعنی بے خوابی کی بیماری ہے، گھر پر سو نہیں سکتے تو جاکر میک اپ روم میں سوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں انتظار کرنا پڑتا ہے‘۔ خیال رہے کہ انسومنیا یعنی بے خوابی کا اکثر بزرگ افراد شکار ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں