ایک ماہ میں دو بار عوام پر پیٹرول بم گراناہے، شہلا رضا

کراچی (وقائع نگار) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ میں دو بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد نیازی حکومت کا پھر بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ حکومتی روایات کے مطابق وزراء ، مشیران و ترجمانوں نے اس کا الزام بھی گزشتہ حکومت پر عائد کیا۔ انہوں نے حکومتی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کا بیان ہے کہ ’’حکومت چین کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے"۔ گویا اب پاکستانی عوام کو چندہ کی ویکسین لگائی جائے گی اور نالائق حکومت اسے بھی اپنا ہی کارنامہ بتائے گی جیسے امریکی صدر نے فائزر کی ویکسین کو اپنا کارنامہ بتایا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اب عوام دیکھے گی کہ چوہدری برادران کو این آر او دینے کے بعد نیازی کا بیانیہ کیا

ای پیپر دی نیشن