غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس  ایم کیوایم کے دوکارکنان کی سزاکیخلاف اپیلیں منظور

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں عدالت نے ایم کیوایم کے دو کارکنان کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں ،عدالت نے ملزم ذاکر اور عدنان کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے کہاکہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے، سیشن عدالت نے ملزمان کو 6،6 سال قید کی سزا سنائی تھی، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے پی آئی بی سے گرفتار کیا تھاجبکہ ملزمان کے وکیل کاکہناتھاکہ گرفتاری کی تاریخ سے قبل دونوں ملزمان لاپتہ تھے دونوں کی گمشدگی کی سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔

ای پیپر دی نیشن