ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے اس سلسلہ میں مختلف ریسٹورنٹس کا اچانک معائنہ کیا اورگاہکوں کو ڈائننگ ہال کے اندر کھانا کھلانے پر اے ایف سی کو سیل کردیا جبکہ انڈور ڈائننگ پر ایکس2 ریسٹورنٹ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،اس کے علاوہ شریف پلازا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر4دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اے ایف سی سیل‘ 2 ہوٹلز کو جرمانہ
Jan 23, 2021