ہیڈ تونسہ بیراج سے داجل کینال میں پانی کی عدم فراہمی، کسان پریشان

Jan 23, 2021

جام پور(نمائندہ خصوصی)ضلع راجن پورسب ڈویژن جام پور و علاقہ پچادھ میں ہیڈ تونسہ بیراج سے داجل کینال میں نہری پانی کی عدم فراہمی سے انسان تو انسان چرند ،پرند ،مویشی بھیڑ ،بکریاں پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے علاقہ میں کرب و بلاکا سماں صوبائی وزیر آبپاشی ووزیر لائیو سٹاک کا تعلق بھی ضلع راجن پور سب ڈویژن جام پور سے ہے زیر زمین پانی انتہائی کڑوا مضر صحت ہے استعمال سے متعدد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں نہری پانی نہ ہونے سے مویشیوں کیلئے چارہ نایاب ہے  پانی وخوراک کی کمی اور موسم کی شدت کے باعث مال مویشیوں میں بیماریاں پھیل گئی  ۔کسان رہنمائوں اللہ یار خان کورائی، سکندر خان کورائی، ملک محمد اسحاق باجوہ ، آصف اقبال ودیگر کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر پنجاب آبپاشی ولائیوسٹاک فی الفور ہیڈ تونسہ بیراج سے داجل کینال میں نہری پانی چھوڑنے اور مال مویشیوں کیلئے وسیع ویکسین فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں