علی پور (نامہ نگار) مظفر گڑھ کے 13 حکومتی اراکین اسمبلی قاتل روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری نہ کراسکے ہر ماہ 15 سے 20 قیمتی جانیں حادثات کی نظر ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر عبدالرشید خان گوپانگ نے علی پور کالج چوک کے مقام پر علی پور تامظفرگڑھ سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران جنوبی پنجاب کو نظر انداز کر رہے ہیں مظفر گڑھ میں ترقیاتی کام صفر ہیں۔ ریلی میں عبداللہ خان بڈانی‘ غلام محمد خان بڈانی‘شیخ تنویر ‘شیخ محمد طاہر‘ سردار ذوالفقار علی گوپانگ‘میاں محمد اشفاق‘ سردار عمران مستوئی‘سردار عامر کورائی ایڈووکیٹ‘محمد ندیم ڈوگر ایڈووکیٹ‘محمد منیر لانگ‘ سید مجاہد حسین بخاری‘ ارشد عرف پپی خان ‘میاں کلیم تاتاری‘ ملک ممتاز آرائیں‘ شہزاد خان پٹھان و دیگر عوامی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔