مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2116336ہو گئیں ،کیسز9کروڑ87لاکھ43ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں424177 ،کیسز2کروڑ53لاکھ90ہزارسے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں153221 ، کیسز1کروڑ64لاکھ سے زائد ہوگئے ۔روس میں 68412افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ77ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں215299ہوگئیں ، کیسز87لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 95981افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،متاثرین کی تعداد35لاکھ 83ہزار تجاوز کر گئی۔فرانس میں ہلاکتیں72647ہوگئیں جبکہ کیسز30لاکھ11ہزار ہو گئے ۔سپین میں اموات 55441ہو گئیں،کیسز26لاکھ 3ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں84674ہو گئیں ،کیسز24لاکھ41ہزار سے تجاوز کرگئے ۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد 24789ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد24لاکھ18ہزار472ہوگئی ۔دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 2 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس' دنیا بھر میں ہلاکتیں2116336ہو گئیں
Jan 23, 2021 | 11:55