گداگری کے سرداروں نے بھیک مانگنے والے اڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ  میں روزہ مرہ زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی''بھکاریوں ''کے ''مکھیا''اورسرداروں نے بھی ''بھیک مانگنے ''والے اڈوں کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ کردیا ہے تین ماہ پہلے 10ہزار والا اڈہ 25سے تیس ہزار اور30ہزار والا60سے 80روپے کی بولی میں فروخت کیاجارہا ہے جبکہ شہر اوراس کے گردونواح میں 5ہزار سے زائد بھکاری اورفقیرڈھونگ رجا کرکھل عام بھیک مانگ رہے ہیں جن میں سینکڑوں نوعمر لڑکیاں اورخوبرودوشیزائیں بھی شامل ہیں اوراکثر علاقوں میں پانچ سے دس لڑکیوں پرمشتمل خوبروفقیرنیوں کے''غول''مشترکہ طورپر بھیک مانگتی ہیں ایک خصوصی سروے رپورٹ کے مطابق حالیہ ایام میں 14سے مختلف برادریوں کے کنبوں نے ضلع بھر کی مختلف جگہوں پر اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں اورضلع کی تمام مین مارکیٹوں 'ہسپتالوں 'کچہری' بازاروں 'گلی محلوں 'مساجد 'پوش علاقوں'مین شاہراہوں 'شادی بیاہ کو آمدن کے حساب سے تقسیم کرکے وہاں مکھیااورسرداری نظام کے مطابق ریٹ مقررکیے جاتے ہیں اورزیادہ بولی دینے والے بھکاری کووہ علاقہ الاٹ کیاجاتا ہے جبکہ تندرست انسان کواپاہج'بیماراورمعصوم گداگرکا روپ دینے کیلئے اس کام کے ماسٹرزعلیحدہ سے اپنا معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔ تاہم شہریوں کی کثیرتعداد نے ضلع بھر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی  تعداد پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کامطالبہ کیا ہے تاہم اس سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔

ای پیپر دی نیشن