علامہ ابوطاہرعبدالعزیز چشتی سیالوی کی دینی، سیاسی وروحانی خدمات کے اعتراف میں عشائیہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما بزرگ عالم دین علامہ ابوطاہرعبدالعزیز چشتی سیالوی کی دینی، سیاسی وروحانی خدمات کے اعتراف میں بزم شمس وقمر کے رہنما محمد اکرم چشتی سیالوی کی طرف سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں الحاج محمد اسلم سیالوی، قاری محمد اعظم چشتی ودیگر معززین نے بھی شرکت کی۔مقررین نے حضرت علامہ ابوطاہر عبدالعزیز چشتی کوعہد ساز شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ اہلسنت ہیں ان کا ماضی وحال قابل فخر ہے۔ انہوں نے ناموس رسالت کے تحفظ اور سلسلہ عالیہ چشتیہ کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا۔

ای پیپر دی نیشن