یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو فوری طور پر رہا کریں۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں انہوں نے صدر پوٹن کے سامنے اس حوالے سے یورپی یونین کے شدید تحفظات کا بھی ذکر کیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چارلس مشیل نے پیوٹن کو آگاہ کیا کہ یورپی یونین اس بات پر متحد ہے کہ ناوالنی کو نا صرف فوری طور پر رہا کیا جائے بلکہ ان کو زہر دیئے جانے کی کوشش کے بارے میں بھی فوری طور پر مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ کریملن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو گزشتہ ہفتے جرمنی سے واپس روس پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔