ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Jan 23, 2021 | 15:38

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی،پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ اس دوران کالام، مالم جبہ، مری ، استور اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش،خیبر پختونخوا، کالام 22، بالاکوٹ 12، مالم جبہ 9، دیر 8، کاکول، میر کھنی، چترال 8، پٹن 7، دروش 5، سیدو شریف 3، کشمیر، مظفر آباد11، گڑھی دوپٹہ 9، راولاکوٹ 8، کوٹلی2، پنجاب ، مری 5، گلگت بلتستان ، چلاس 3 اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری کالام 10، مالم جبہ، استور 4، مری 2 اور چترال میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، استور منفی 10، اسکردو ،گوپس منفی9 ،زیارت منفی 8،لہہ منفی 6، کوئٹہ، قلات،مستونگ، پارا چنار، کالام ،بگروٹ منفی 5،مالم جبہ اور پشین میں منفی 4سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں