اسلام آباد ایئرپورٹ میں جدید ولاز کی تعمیر، کنگڈم ویلی، پاک عرب سروسز میں معاہدہ 

Jan 23, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) کنگڈم ویلی چکری نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں عالمی معیار کے مطابق جدید ترکش طرزِ تعمیر کے حامل ولاز پر مشتمل منصوبے کی تعمیر کے لئے کنگڈم ویلی اور پاک عرب سروسز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین کنگڈم ویلی  غلام حسین شاہد اور ایم ڈی پاک عرب سروسز محمد مدثر چوہدری نے ماڈل ولاز کی تعمیرکے معاہدے  اور 5 اور 6 مرلہ کے  جدید ولاز کی تعمیر کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر کنگڈم ویلی اور پاک عرب سروسز کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کنگڈم ویلی غلام حسین شاہد نے کہا کہ  ہمارا مقصد مناسب قیمت اور چکری نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ  اسلام آباد کی شاندار لوکیشن پر عوام کو جدید رہائشی سہولت فراہم کرنا ہے۔ معاہدے کے مطابق کنگڈم ویلی میں 20 ماڈل ولاز صرف چار  ماہ کے قلیل  عرصے میں تعمیر کئے جائیں گے، جبکہ 5 اور 6 مرلہ کے جدید ولاز کی تعمیر کے لئے بھی پاک عرب سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پاک عرب سروسز کے ایم ڈی محمد مدثر چوہدری کا کہنا تھا کہ کنگڈم ویلی میں ماڈل ولاز کی تعمیر کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایک بے مثال تعمیراتی نمونہ پیش کرینگے۔ ڈی ایچ اے بہاولپوراور گوجرانوالہ کے ولاز کی تعمیر میں پیش پیش پاک عرب سروسز کو ترکی کے معروف تعمیراتی ماہر محمد سلمان کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

مزیدخبریں