پی ایس ایل 7، مقامی اور بین الاقوامی براڈکاسٹرز کیلئے بائیو بلبلز مرتب 

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی انتظامیہ نے پی ایس ایل کیمپ کے اندر کورونا کے پھیلنے کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی چانس نہ لیا جائے۔ی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل 7 کے مقامی اور بین الاقوامی براڈکاسٹرز کیلئے الگ الگ بائیو سیکیور ببلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل براڈکاسٹرز کا پورا عملہ کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل کے اندر قیام کریگا جبکہ مقامی براڈکاسٹرز شہر کے بیچ ریزورٹ میں قائم بائیو سیکیور ببل میں قیام کرینگے۔مقامی عملے کے ارکان جو ٹورنامنٹ کے دوران تبصرہ نگاروں کے ساتھ کام کرینگے وہ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے بائیو سیکیور بلبلے میں شامل ہونگے۔براڈکاسٹروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آج آدھی رات تک اپنے متعلقہ بائیو سیکیور بلبلز میں شامل ہو جائیں۔ نشریاتی ٹیم کا ہر رکن اگلے تین دن قرنطینہ میں گزارے گا جس کے بعد انہیں میگا ایونٹ کے لیے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ جبکہ بین الاقوامی کھلاڑی اگلے چند دنوں میں ملک میں پہنچنے والے ہیں۔ سکواڈ کے ارکان تین روزہ قرنطینہ کی لازمی مدت پوری کرنے کے بعد اپنی تربیتی سرگرمیاں شروع کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن