خانیوال (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت ہے قیام امن اور عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری کابنیادی کردار ہے‘ وکلاء او رپولیس بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے مظلوموں کو بروقت انصاف دلا سکتے ہیں‘۔یہ بات انہو ںنے صدر ڈسٹرکٹ باررائو محمدعامرایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بارالطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ کی قیادت میں نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ‘ وکلاء برادری کے لیے میر ے درواز ے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری کابنیادی کردار‘ندیم عباس
Jan 23, 2022