حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)حافظ آباد میں گذشتہ روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہری پریشان رہے۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی عمران عصمت نے بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایڈ منسٹریٹر عمران عصمت نے گوجرانوالہ روڑ،فوارہ چوک،ونیکے چوک،قتل گڑھا چوک،جلا پور روڑ،ساگر روڑ اور دیگر علاقوں کا بارش کے دوران دورہ کیا اور ایم سی عملہ کی جانب سے نکاسی آب کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی جمع نہیں ہونا چاہیے، تاکہ سیوریج نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور اگر کسی جگہ ہیوی مشینری درکار ہو تو اسکا بھی استعمال کیا جائے ۔علاوہ ازیں چیف آفیسر ایم سی حیدر علی چٹھہ نے بھی بارشی پانی کے نکاس کے لیے شہر کے ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاسی کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔
حافظ آباد : بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع،اے ڈی سی کا دورہ
Jan 23, 2022