لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل کیمپ کے اندر کرونا کے پھیلنے کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی چانس نہ لیا جائے کیونکہ یہ وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل 7 کے مقامی اور بین الاقوامی براڈکاسٹرز کیلئے الگ الگ بائیو سیکیور ببلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل براڈکاسٹرز کا پورا عملہ کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں بائیو سکیور ببل کے اندر قیام کرے گا جبکہ مقامی براڈکاسٹرز شہر کے بیچ ریزورٹ میں قائم بائیو سکیور ببل میں قیام کریں گے۔مقامی عملے کے ارکان جو ٹورنامنٹ کے دوران تبصرہ نگاروں کیساتھ کام کریں گے وہ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے بائیو سکیور ببل میں شامل ہوں گے۔ نشریاتی ٹیم کا ہر رکن اگلے تین دن قرنطینہ میں گزارے گا جس کے بعد انہیں میگا ایونٹ کیلئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مقامی کھلاڑیوں کی اکثریت پہلے ہی اپنے متعلقہ بائیو سکیور ببل میں شامل ہو چکی ہے جبکہ بین الاقوامی کھلاڑی جلد پہنچنے والے ہیں۔
پی ایس ایل 7، مقامی‘ بین الاقوامی براڈکاسٹرز کیلئے الگ الگ بائیو ببلز
Jan 23, 2022