مودی کی زبان پھسل گئی، اصلیت آشکار، مزاحیہ تبصرے، میمز بن گئیں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار براہ راست خطاب کے دوران غلطی کیے جانے پر سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑاجا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے گزشتہ روز بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے حوالے سے ایک خطاب کے دوران بیٹی پڑھائو کے بجائے بیٹی پٹائو بولا تو سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جانے لگا۔ نریندر مودی کے خطاب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر20 جنوری کو بیٹی پڑھائو، بیٹی پٹائو کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا اور لوگوں نے اس میں طرح طرح کی میمز بھی شیئر کیں۔ زیادہ تر لوگوں نے نریندر مودی کی زبان پھسلنے پر مزاحیہ تبصرے اور میمز شیئر کیے اور کہا کہ ملک کے وزیر اعظم لوگوں کو خود دعوت دے رہے ہیں کہ بیٹی پٹائو۔ نریندر مودی کی جانب سے بیٹی بچائو، بیٹی پٹائو پر جہاں سوشل میڈیا پر میمز شیئر کی گئیں۔ وہیں بھارتی نیوز چینلز پر بھی میمز چلائی گئیں۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ملک کے وزیراعظم کو بچائو اور پٹائو کے الفاظ میں فرق کا احساس ہی نہیں۔کچھ لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ اس بار بھی نریندر مودی کا ٹیلی پیرا میٹر خراب ہوگیا ہوگا، جس وجہ سے انہوں نے بیٹی پٹائو کہا، جس پر لوگوں نے میمز شیئر کرنا شروع کیے۔ نریندر مودی کی جانب سے حالیہ غلطی سے قبل18 جنوری کو بھی انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے غلطی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن