سرینگر (آئی این پی + اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 2 بے گناہ نوجوان شہید کردیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کلبل زیپورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس)بی ایس ایف( نے جموں کے علاقے میں ورکنگ بائونڈری کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دھند کے موسم موسم اور بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر نگرانی کے آلات کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لاکھوں کشمیری نوجوان دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے، نوکری نہیں مل سکی۔ بھارت کے غیرقانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں، بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
2 کشمیری شہید : بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز
Jan 23, 2022