تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے : سیکرٹری جنرل 

Jan 23, 2022

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تنازعہ کشمیر پر عالمی ادارے کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتونیو گوتریش نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کا آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی پریس کانفرنس میںعالمی ادارے کے مذکورہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متنازعہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک پاکستانی صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا وہی موقف ہے جو پہلے تھا اور جو قراردادیں لائی گئی تھیں ان کی حیثیت بھی برقرار ہے۔ انتونیو گرتریش نے کہا کہ انھوں نے کئی بار تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ وہ چیز ہے جسے پرامن طریقے سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ اسے مسترد کیا۔

مزیدخبریں