انارکلی دھماکہ : ساتھیوں کی نشاندہی پر تیسرا سہولت کا گرفتار ، 6 بے گناہ رہا 

Jan 23, 2022

لاہور (وقائع نگار) انارکلی دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کا ایک اور ساتھی آدم نامی سہولت کار کو زیر حراست مبینہ سہولت کاروں سمیر اور عمران کی نشاندہی پر ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا ہے. یہ دہشتگرد لاہور کے گورنمنٹ کالج اور پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بہانے ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔ جبکہ پسِ پردہ ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم بی این اے سے رابطے میں تھے۔ مزید تفتیش کے لیے تینوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،. ذرائع کے مطابق انار کلی بازار میں ہونے والی دہشت گردی کے شبہ میں کیمروں سے حاصل شدہ فوٹیج کے ذریعے جن چھ افراد کو گرفتار کیا گیاتھا وہ مزدور تھے اور اردو بازار میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میںایک ماہ سے کام کررہے تھے وہ اپنے لئے ٹوپیاں اور مفلر خریدنے کیلئے انار کلی گئے تھے۔ بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف دھماکے کے بعدلوٹ مار کرنے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انعامی بانڈز فروخت کرنے والے حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ بھگدڑ میں نامعلوم افراد نے کاؤنٹر اور زمین پر گرے سات لاکھ 25 ہزار کے کرنسی لوٹ لی تھی۔

مزیدخبریں